7 اگست 2017 - 17:47
اصغریہ آرگنائیزیشن کے تحت شہید عارف حسینی کی برسی کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویزن لاڑکانہ کی طرف سے لاڑکانہ سٹی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویزن لاڑکانہ کی طرف سے لاڑکانہ سٹی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا پروگرام انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام حجت السلام والمسلمین علامہ عبداللہ مطھری، حجتہ السلام علامہ مشتاق حسین مشھدی، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر محسن عباس نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطبات میں کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی علامت تھے، ان کی مستقبل جدوجہد کی وجہ سے پاکستان میں فرقہ وارنہ اور قتل عام کی سازشوں کو ناکام بنایا اور عالمی سامراج امریکہ کو بینقاب کر کے امت مسلمہ کو واضع کیا کہ وہ عالم انسانیت کا دشمن ہے، شہید عارف حسینی استکبار کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے عملی کردار سے انہیں شکست دی، ہمیں شہید کی فکر کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہے جس سے ہم منہ نہیں موڑ سکتے۔
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے دیگر شہروں میں بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی فکر کو عام کرنے کے لئے علاقائی سطع پر سیمینار اور مجالس کا انقعاد کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲