6 اگست 2017 - 15:27
 صدر روحانی کی حلف برداری پر اقوام متحدہ کی مبارکباد

ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے نے ڈاکٹر 'حسن روحانی' کو دوسری مرتبہ ایران کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل المدت تعاون کے لئے پُرعزم ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے نے ڈاکٹر 'حسن روحانی' کو دوسری مرتبہ ایران کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل المدت تعاون کے لئے پُرعزم ہے.

تفصیلات کے مطابق 'گیری لیوس' نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایران کے ١٢ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی صدر حسن روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.

لیوس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طویل المدت باہمی تعاون کو فروغ دینے پر آمادہ ہے.

یاد رہے کہ ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر مملکت کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے.

ایران کی حکومتی اور عسکری قیادت کے علاوہ دنیا کے 100 ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، ان کے نائبین، وزرائے خارجہ، خصوصی ایلچی اور سنئیر حکام اس پروقار تقریب میں شریک تھے.

١٩ مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کرلی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲