اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور نائب اطالوی وزیر خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے نفاذ، خطے اور شام کی تازہ ترین صورتحال بشمول دہشتگردوں کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا.
ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اٹلی کے نائب وزیر خارجہ برائے امور بین الاقوامی تعاون 'وینچنزو آمندولا' نے آج بروز اتوار ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی.
اس موقع میں ظریف نے ایران میں نفاذ ہونے والے اقتصادی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اطالوی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اچھی مواقع موجود ہے.
وینچزو آمندولا نے ایران کا دورہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ میں اطالوی وزیر خارجہ، ایران کا دورہ کرے گا.
انہوں نے کہا کہ اٹلی کی ٹریڈنگ کمپنیاں اور اطالوی سرمایہ کاروں، ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲