اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنیئر ایرانی رہنما نے امریکہ کی حالیہ ایران مخالف پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اندرونی اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے اور یقینا وہ دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوں گے.
یہ بات تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین 'علی اکبر ولایتی' نے جمعرات کے روز تہران میں چینی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا واحد علاج وطن عزیز ایران میں مزاحمتی اقتصادی پالیسی پر عمل کرنا ہے.
انہوں نے کہا کہ انقلاب کے شروع سے اب تک امریکی پابندیوں کو دیکھ رہے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی پابندیوں سے ہمارا ترقی اور کامیابی کا سفر روک جائے گا.
ولایتی نے مزید کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ امریکہ جن شعبوں میں ہم پر پابندی لگاتا ہے وہاں ہم تنہائی کا شکار ہوں بلکہ ہمارے پاس بہت سارے ذرائع ہیں جس سے ہم اپنی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی اقتصادی پالیسی جو اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم مقصد ہے، کو مزید مضبوط کرتے ہوئے پابندیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.
ایران کے چین، روس اور مختلف یورپی ممالک کے درمیان تعان کا حوالہ دیتے ہوئے علی اکبر ولایتی نے بتایا کہ ان ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اتحادی ممالک ایران اور روس کے خلاف حالیہ پابندیوں کے حق میں نہیں بلکہ وہ ان مسائل کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تاہم اس میدان میں آخری فتح ایران کی ہوگی.
انہوں نے چینی سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں چینی سفیر نے اس ملک کے ایلچی برائے امور شام کے خصوصی پیغام کو پیش کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خصوصی نمائندہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے.
چینی سفیر نے بھی اس موقع پر کہا کہ ولایتی صاحب کے ساتھ دوطرفہ تعاون سمیت خطی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور امور پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ نظریات اور مؤقف پائے جاتے ہیں.
چینی سفیر شام کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے تہران اور بیجنگ کے درمیان باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲