2 اگست 2017 - 09:33
یمن: سعودی ٹھکانوں پر حملہ / سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب

یمن کی فوج اورانصاراللہ نے عسیر، الجوف اور تعزمیں سعودی جارحین اور اس کے آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی سعودی اور اس کے آلہ کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز کے یختل علاقے پر یمن کی فوج کی جانب سے زلزال دو میزائل کے داغے جانے سے بڑے پیمانے پر سعودی جارحین کو مالی اور جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل صوبہ الجوف کے علاقے المتون اور شمالی یمن کے صوبےصعدہ کے کتاف شہر پرسعودی جارحیت میں مزید دو یمنی شہید ہوئے۔

سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی مارچ 2015 سے یمن پر جاری جارحیت میں اب تک 12 ہزار یمنی شہید اورلاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔

.......

/169