1 اگست 2017 - 15:40
نائب برطانوی وزير خارجہ ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

نائب برطانوی وزیر خارجہ برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقی امور 'الستر برت' 5 اگست کو ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب برطانوی وزیر خارجہ برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقی امور 'الستر برت' 5 اگست کو ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

برطانوي وزارت خارجہ كي ويب سائٹ كے مطابق، الستر برت ابھي تيونس كے دورے پر ہيں اور 4 اگست بروز جمعہ ايران كے 12ويں صدر ڈاكٹر 'حسن روحاني' كي تقريب حلف برداري ميں شركت كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كريں گے.

نائب برطانوي وزير خارجہ نے كہا ہے كہ ہم خوش ہيں كہ برطانوي قوم كے نمائندے كے طور پر اسلامي جمہوريہ ايران كے اپنے پہلے دورے ميں ايران كے 12ويں صدر كي تقريب حلف برداري ميں شركت كريں گے.

انہوں نے كہا كہ ہميں اميد ہے كہ ايران كي 12ويں حكومت كے دوران دونوں ممالك كے درميان دوطرفہ تعلقات كو فروغ مل جائے گا اور ہم جوہري معاہدے پر ڈاكٹر رووحاني كي ديانتداري كا خيرمقدم كرتے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ برطانيہ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ ايران كي علاقائي پاليسياں، انساني حقوق اور دوقوميتي شہريوں كي گرفتاري كے حوالے سے باہمي تعاون كے لئے پر عزم ہے.

تفصيلات كے مطابق، نائب برطانوي وزير خارجہ ايران كے دورے كے موقع پر بعض ايراني حكام كے ساتھ ملاقات كركے دوطرفہ اور علاقائي مسائل كا جائزہ ليں گے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے 12ويں صدر ڈاكٹر 'حسن روحاني' كي تقريف حلف برداري 5 اگست بروز ہفتہ كو پارليمنٹ ميں منعقد كي جائے گي.

ياد رہے كہ ايراني مجلس (پارليمنٹ) نے باضابطہ طور پر اعلان كيا كہ 5 اگست كو پارليمنٹ كے خصوصي سيشن كا انعقاد كيا جائے گا جس ميں ايران كے 12ويں صدر جناب ڈاكٹر حسن روحاني كي تقريب حلف برداري ہوگي.

مجلس ميں صدارتي حلف برداري سے پہلے ايران كے سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي 'سيد علي خامنہ اي' كي جانب سے ايران كے منتخب صدر كو باضابطہ صدارتي حكم نامہ پيش كرنے كي تقريب بھي منعقد ہوگي اور توقع كي جاتي ہے كہ يہ تقريب يكم يا دو اگست كو ہوگي.

پارليمنٹ ميں منتخب صدر كي تقريب حلف برداري كا انعقاد كيا جائے گا اور اس كے بعد صدر مملكت كے پاس اپني كابينہ كے وزرا كو مجلس كے سامنے پيش كرنے كے لئے دو ہفتوں كي مہلت ہوگي جس كے بعد پارليمنٹ كے اراكين ايك ہفتہ كے اندر نامزد وزرا كي اہليت كا جائزہ ليں گے اور اس كے بعد اعتماد ووٹ حاصل كرنے كا اجلاس ركھا جائے گا.

19 مئي كو ہونے والے صدارتي انتخابات كے نتائج كے مطابق ڈاكٹر حسن روحاني57 فيصد ووٹ لے كر كامياب اميدوار قرار پائے ہيں.

حسن روحاني 23 ملين 5 لاكھ 49 ہزار 616 ووٹ كے ساتھ پہلے نمبر پر ہيں اور انہوں نے كل ووٹوں ميں سے 57فيصد ووٹ حاصل كر كے كاميابي اپنے نام كرلي ہے.

حلف برداري كے موقع پر ايران كے نئے صدر چيف جسٹس اور گارڈين كونسل كے اراكين كي موجودگي ميں اپنے عہدہ كا حلف اٹھائيں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲