اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران و عراق کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور صوبہ دیالہ کی خانہ آئیل فیلڈ نیز صوبہ بصرہ کی سندباد آئیل فیلڈ کی توسیع کے لئے ابتدائی معاہدہ طے پا چکا ہے -
جبارعلی اللعیبی نے امید ظاہر کی کہ ایران اور عراق کے درمیان دوہزار اٹھارہ کی ابتدائی سہ ماہی میں حتمی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے-
عراق کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہےکہ یہ معاہدہ ، دیالہ اور بصرہ کی آئیل فیلڈوں میں سرمایہ کاری کی جانب ایک قدم ہے کہ جس میں بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق فریقین کے حق کا تعین ہوگا-
عراق کے وزیر پٹرولیم جبارعلی اللعیبی اپنے ایرانی ہم منصب بیژن نامدار زنگنہ سے مذاکرات کے لئے تہران کے دورے پر ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
/169