اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ فلسطین کے مفتی اور مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ بصری نے کہا کہ فلسطینی عوام بالخصوص قدس کے باشندوں کی ثابت قدمی کے سبب فلسطینی عوام نے جواںمردی سے قدس کا دفاع کیا اورغاصب صیہونی اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے، حیرت کی بات ہے کہ بعض عرب سربراہ اس کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے گوشے گوشے سے لاکھوں فلسطینی قدس پہنچ گئے اور اپنے فریضے کو نبھاتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو ان کے عزائم سے باز رکھا اور مسجد الاقصی میں کوئی پابندی اور صیہونی تدبیر کارآمد نہیں ہونے دی۔
خطیب مسجد الاقصیٰ کا کہنا تھا کہ فلسطینی علماء کی تاکید یہ ہے کہ فلسطینی عوام امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے ابھی صیہونی فوجیوں کیساتھ جھڑپوں سے پرہیز کرے تاکہ یہ غاصب ان پر مظالم نہ کر سکیں۔
انہوں نے غاصب صیہونیوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ صہیونیوں کے قبضے میں ہے جو باطل اور مردود حکومت ہے جبکہ قدس صرف اور صرف امت اسلامی کا ہے۔
یاد رہے کہ آل سعود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سلمان کے ٹیلیفون اور دنیا بھر کے بعض رہنماوں خصوصا امریکہ کی کوششوں کے بعد قدس مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
فلسطینی عوام نے آل سعود کے جھوٹے دعووں کے جواب میں آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲