اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس بیانیے کا متن کچھ اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
«إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُركُم وَيُثَبِّت أَقدامَكُم»
بیت المقدس پرغاصبانہ قبضےاورمسجد الاقصیٰ کے محاصرے کے لیے صہیونیوں کے منصوبے کی ناکامی اورفلسطینی عوام کی اسلامی مزاحمت کی کامیابی فلسطینیوں کی جدوجہد کے راستے کا ایک واضح اقدام ہےکہ جو فلسطینی شہداء اورمجاہدین کی قربانیوں کےمرہون منت ہے اوراسی نے ہی فلسطین کی سرزمین پرانتفاضہ کی آگ کو روشن کیا ہوا ہے اورعربی حکومتوں کی ذلت آمیز خاموشی بھی اس انقلابی حرکت پرمنفی اثراوروہ صہیونیوں کے ساتھ جنگ میں مسلمان اورحریت پسند عوام کے سامنے رکاوٹ نہیں ڈال سکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگراسلامی ممالک میں عوامی حمایتوں نے بھی فلسطینی مجاہدین کے اندرامیداورجذبے کی لہرپیدا کردی ہوئی ہے اوراس وقت عرسال کےعلاقے میں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کی حالیہ کامیابیاں اورتکفیری دہشتگردوں پرمہلک حملوں نے بھی عالم اسلام کے لیے تقدیرسازاورامید افزاء ایام کی نوید دی ہے۔
اس وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ کا پرچم دوبارہ فلسطینی جوانوں کے ہاتھوں میں لہرارہا ہے اور خطےکی آمرحکومتوں کی ذلت ورسوائی اورفلسطین کی حمایت میں ان کے جھوٹے دعووں کی آوازیں سنائی دی جارہی ہیں ۔
بیت المقدس،مسجدالاقصیٰ فلسطینی اوراسلامی تھے،ہیں اوراسی طرح باقی رہیں گے اوراسرائیل کی ناجائزحکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ ذلت وخواری کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوگا۔
حوزہ علمیہ قم کی مدرسین کی جماعت فلسطینی نمازیوں کو شہید کرنے میں صہیونیوں کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امید کرتی ہےکہ مجاہدین جوان فلسطین کے مستقبل کو اپنے اختیارمیں لیں گے۔
و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
حوزہ علمیہ قم کی جامعہ مدرسین کی سپریم کونسل کے سربراہ
محمد یزدی