30 جولائی 2017 - 11:35
امریکہ کا گن کلچر، گذشتہ دس گھنٹے میں بیس ہلاک اور زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں- گن وایلنس آرکائیو ویب سائٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات لوئیزیانا، جورجیا، آرکانزاس ، ٹیگزاس اور ویسکانس میں پیش آئے ہیں-
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں- سابق امریکی صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث انھیں کانگریس کی حمایت حاصل نہ ہوئی اور وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

.......

/169