25 جولائی 2017 - 12:02
باہمی احترام کی بنیاد پر ہی مذاکرات ممکن ہیں : قطر کے وزیر خارجہ

قطر کے وزیر خارجہ نے ملک کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی مسئلے کے بارے میں کسی بھی طرح کی گفتگو کی پرزور مخالفت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے قطر کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے گفتگو کے ذریعے خلیج فارس کے بحران کے حل پر مبنی دوحہ کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسے موضوع پر گفتگو جو قطر کے اقتدار اعلی کے نقصان میں ہو، ناقابل قبول ہے۔

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعے کی رات بھی چار عرب ممالک کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر دوحہ کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لئے ہیں اور زمینی ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

..............

/169