اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری کابینہ محسن حاجی مرزائی نے کہا کہ کرسنی تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقتصادی کمیشن گزشتہ 6 ماہ سے اس معاملے کا جائزہ لے رہا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا.
اراکین پارلیمنٹ کی منظوری اور شورای نگهبان کی موافقت کے بعد ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں بدل جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169