اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں تحریک بازیابی اوقاف جو قائد ملت مولانا کلب جواد نقوی صاحب کی رہبری میں پچھلے باره سال سے جاری و ساری ہے اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آج جسکی صدائے بازگشت سنایی دے رہی ہے کے تحت بہار کے شھر مظفر پور میں مولانا شبیب کاظم جو اس شہر میں تحریک تحفظ اوقاف کی رہبری کررہے ہیں اور قانون کے دائرے میں شیعوں کے حقوق کیلیے لڑ رہے ہیں اور پر امن احتجاج کر رہے ہیں کو افسوس کے ساتھ قانون کی محافظ پولیس نے کل ۲۱ جولائی ۲۰۱۷ بروز جمعہ وقف مافیا کے اشارے پر بہیمانہ حملے کا نشانہ بنا کر انہیں زد و کوب کیا اور ان کے ساتھیوں پر بھی لاٹھی چارج کرکے اپنے تشدد کا اظہار کیا۔
مولانا شبیب کاظم صاحب اور ان کے ساتھیوں پر ہوا ایسا جان لیوا حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے چنانچہ قم میں مقیم طلاب ہندوستان نے بھی پولیس کے اس ظلم و ستم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز اتوار شام چھے بجے مدرسہ حجتیہ میں ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں علماء کرام اور طلاب کی شرکت اس واقعہ کی مذمت کے لیے لازمی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲