اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تعلیم جامعہ باب العلم سے منسلک شاخہائے مکاتب کے درجہ پنجم کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد تنظیم کے شعبہ تعلیم کی طرف سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور تنظیم کے حوزات علمیہ کے مدیر اعلیٰ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ جن معززین نے اظہار خیال کیا اُن میں حجة الاسلام سید محمد حسین موسوی، حجة الاسلام آغاسید یوسف الموسوی، حجة الاسلام سید کرار علی جعفری ، غلام حسین اندلیب اور ناظمین مکاتب شامل ہیں۔ تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امتحانات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مدرسین کی محنت و مشقت کو داد تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مدرسین ایک دینی مسولیت کے عنوان سے درس و تدریس میں مزید فعالت کا مظاہرہ کریں گے، تاکہ آئندہ بھی اس سے بھی بہتر نتائج برآمد ہونگے۔ اس موقعہ پر آغا صاحب نے درجہ پنجم کے امتحانات میں امتیازی وزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲