اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 4 شیعہ مسلمانوں پردہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ تا پارا چنار دہشت گرد پھر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا اور ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں، معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے شہرمستونگ میں دن دھاڑے تکفیری دہشتگردوں نے 4 شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169