اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے فوجی اور تربیتی طیاروں کا پہلا گروہ قطر پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر قطر کی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر کی موجودگی میں پاکستانی فوجی وفد کا استقبال کیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ جبکہ نواز شریف نے قطر کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169