19 جولائی 2017 - 12:48
 امریکہ طرف سے انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے: صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عہد شکن اورعرب ڈکٹیٹروں کا حامی ملک ہے لہذا امریکہ طرف سے انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عہد شکن اورعرب ڈکٹیٹروں کا حامی ملک ہے لہذا امریکہ طرف سے انسانی حقوق اور جمہوریت کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔

صدر حسن روحانی نے عالمی اور علاقائی سطح پر امریکہ کی رفتار کو غلط اور نادرست قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر ملک کا سیاسی اعتبار اور مقام اس کی صداقت اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری پر مبنی ہے جبکہ امریکہ کی جدید حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تمام بین الاقوامی معاہدوں کو نظر انداز کردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکومت نے پیرس معاہدے ، کیوبا کے ساتھ معاہدے ، اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کو توڑ کر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ ناقابل اعتماد ملک ہے کیونکہ امریکہ کی بین الاقوامی معاہدوں پر کوئی توجہ نہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ جو ملک خود بین الاقوامی معادہوں کی پاسداری نہیں کرتا ، جس کے اندرونی حالات خراب ہوں جو اپنے دستخطوں پر عمل نہیں کرتا ایسا ملک عالمی سطح پر ناقابل اعتماد ملک ہے اور اس کی دنیا کی نظروں میں کوئی وقعت نہیں۔

.......

/169