اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحوالۂ فارس نیوز ایجنسی
"بیگن ـ سادات تحقیقات مرکز" کی نئی رپورٹ کے اہم نکات:
. خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی حالت نازک ہے اور اگر ایک سلطنت زوال پذیر ہوجائے تو یہ دوسری سلطنت کے زوال کا سبب بنے گا۔
. عربی بہار [Arab Spring] کے دہرائے جانے کا قوی امکان ہے جو اس بار خلیج فارس کی ریاستوں کا گریبان پکڑے گی۔
. سعودی عرب اور قطر کے درمیان جنگ کی ہوائیں اڑی ہوئی ہیں۔
صہیونی ادارے نے ایران ـ فوبیا کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے لکھا ہے:
. ایران خلیج فارس کے شہزادوں کی عملداری کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے؛ حالیہ برسوں میں عرب شہزادوں نے متعدد غلط فیصلے کئے ہیں جن کی وجہ سے عوامی تحریکوں کے لئے ماحول فراہم کررہے ہیں۔ یہ اندرونی بحران خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں عربی بہار کے آغاز کے اسباب فراہم کئے ہوئے ہے جو کہ عرب حکمرانوں کا تختہ الٹنے کا سبب بن سکتی ہے۔
صہیونی ادارے نے لکھا ہے:
. اس بحران میں جیتنے والی قوت ایران ہے جو [صہیونی ادارے کے دعوے کے مطابق] اس وقت بغداد، دمشق، بیروت اور صنعا کو کنٹرول کئے ہوئے ہے۔
. خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی حالت نازک ہے اور اگر ایک سلطنت زوال پذیر ہوجائے تو یہ دوسری سلطنت کے زوال کا سبب بنے گا، خلیج فارس کی ریاستیں اپنی [مختصر سی] تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گذر رہی ہیں اور معاشی بحران بھی علاقے کی بادشاہتوں کے عدم استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
. اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے کے خلاف عوامی غیظ و غضب سے بھرپور مظاہرے نیز بےروزگاری کی وسیع لہر ـ جو 2011م میں مصر، لیبیا، یمن اور تیونس میں عرب حکمرانوں کے لئے ڈراؤنے سپنے میں بدلی ہوئی تھی ـ ایک بھر ان کے لئے خوفناک سپنے میں بدلے گی اور اس موضوع کا امکان بہت ہی قوی ہے۔
صہیونی ادارے نے ایران فوبیا کو مزيد ہوا دیتے ہوئے پھر بھی دعوی کیا ہے:
. تہران خلیج فارس میں امریکی ـ سعودی اثر و رسوخ کا خاتمہ کرکے عالم اسلام کو اپنے قابو میں لانا چاہتا ہے۔
۔ اگر ایران اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجائے تو وہ خلیج فارس کو مؤثر انداز میں اپنے اور روس کے درمیان تقسیم کرے گا
۔۔ یہ صورت حال اسرائیل کے لئے بہت زیادہ غیرخوشایند ہے
۔۔۔ خلیج فارس کا بحران اسرائیل کے ساتھ براہ راست تعلق نہیں رکھتا لیکن اس جو کچھ واقع ہورہا ہے، اس پر گہری نظر رکھنا پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
18 جولائی 2017 - 19:48
News ID: 842947
ادھر صہیونی ادارے "بیگن ـ سادات تحقیقات مرکز" نے خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس میں عربی بہار کے شروع ہونے اور خلیجی شہزادوں کے یکے بعد دیگرے زوال کی توقع رکھنا چاہئے / بدترین معاشی بحران ان ریاستوں اور ان کے حکمرانوں کے زوال میں کردار ادا کرے گا