18 جولائی 2017 - 11:25
اے ایس او پاکستان کی جانب سے سات روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ملت کے نوجوان تعلیم و تربیت کے لیے سات روزہ تعلیمی، تربیتی، فکری وعملی ورکشاپ ۱۸ جولائی سے ۲۴ جولائی ۲۰۱۷ع ، بمقام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں منعقد کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد()المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ایک پریس بیان میں مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان برادر حبدار علی نے کہا ہے کہ گذشتہ پچاس  برس سے ملت کے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کی لئے میدان عمل میں مصروف تنظیم اصغریہ نے تعلیم و تربیت رسول خدا(ص) اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی پاک و پاکیزہ سیرت سے حاصل کی ہے تعلیم و تربیت ہماری میراث ہے انشاءاللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان تعلیم و تربیت کے میدان میں رہ کر سرزمین پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام  نافذ کریں گے۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ملت کے نوجوان تعلیم و تربیت کے لیے سات روزہ تعلیمی، تربیتی، فکری وعملی ورکشاپ ۱۸ جولائی سے ۲۴ جولائی ۲۰۱۷ع ، بمقام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں منعقد کر رہی ہے جس میں اہم موضوعات عقائد، احکام، اخلاق، تجوید، حالات حاضرہ، انقلابی اسلامی، سیرت آئمہ (ع) اور تعلیم اور مختلف موضوعات پر پاکستان کے بزرگ علماء کرام و دانشور حضرات  خطاب فرمائین گے ۔ جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین حسین موسیٰ مہدوی صاحب ،مولانا اشفاق حیدر ،مولانا ابصار حسین نقوی مفکر اسلام دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق، مفکراسلام دانشور معظم استاد عبدالرزاق بلوچ ، مفکراسلام دانشور معظم انجنیئر غلام رضا جعفری دانشور معظم لطف علی مہدوی، برادرفضل حسین اصغری ، دانشور معظم استاد محمد اسماعیل مہدوی دانشور معظم استاد علی اصغر عرفانی دانشور معظم ڈاکٹر محمدموسیٰ مہدوی ،برادر نسیم عباس منتظری انجنیئر نئیر حسین میر جت ڈاکٹر کرم حسین انجنیئرسید علی شیر شاہ  اور تنظیمی بزرگان خطاب فرمائینگے۔  اس کے ساتھ علمی، دینی، تربیت، تقریری تحریری مقابلے مجالس عزا اور عزاداری اصلاحی اور ثقافتی ٹیبلوز مطالعاتی ٹوئر  Exercise ،اعزازات و انعامات  و روحانی  دعائوں اور روحانی انقلابی فلمیں کےپروگرام کیے جائینگے۔اس ورکشاپ میں سندھ بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی ورکشاپ پاکستا ن میں طلبہ کے لیے روحانی سنگ میل ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲