14 جولائی 2017 - 13:31
علامہ حسن ترابی پاکستان میں اپنی مثال آپ تھے: شیعہ علماء کونسل

علامہ حسن ترابی پورے پاکستان میں اپنی شخصیت میں اپنی مثال آپ تھے آپ ہر جگہ جاکر محبت و بھائی چارگی کی بات کرتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر وپولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا شہید علامہ حسن ترابی کی گیارویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ 14جولائی 2006شہادت حسن ترابی کا دن ہے علامہ حسن ترابی پورے پاکستان میں اپنی شخصیت میں اپنی مثال آپ تھے آپ ہر جگہ جاکر محبت و بھائی چارگی کی بات کرتے تھے علامہ حسن ترابی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی زندگی کا باقی ماندہ عرصہ بھی آپ نے اتحاد کے لئے وقف کر دیا جسکی ایک بہترین مثال متحدہ مجلس عمل ہے جس میں ملک بھر کہ مکاتب فکر کے علماء موجود تھے اس تنظیم کا مقصد بھی پاکستان میں اتحاد کے لئے راہیں ہموار کرنا تھا شہید نے پاکستان میں موجود ہر طبقے کے لئے کام کیا اور ہر اس تنظیم اور نیٹ ورک کے خلاف آواز بلند کی جو رکاوٹ تھے اتحاد کی راہ میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر ایک کے حق کی بات کرتے نظر آئے چائیے وہ فلسطین کا مسئلہ ہو چائیے وہ کراچی میں دہشت گردی کا مسئلہ ہو چائیے لبنان،غزہ ہو ہر جگہ ہمیشہ حق کی صف میں نظر آئیں لیکن جب دشمن ہر محاز پر حسن ترابی کی استقامت کو دیکھ کر ناکام ہوگیا تو دشمن نے پوری منصوبہ بندی کے زریعے آپ کو ایک خودکش حملے کے ذریعے شہید کردیا آج تک آپ کی خدمات کو سیاسی اور مذ ہبی حلقوں میں یاد رکھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲