8 جولائی 2017 - 09:30
گروپ، جی بیس کے سربراہوں کا دو روزہ اجلاس جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں شروع

دنیا کے سب سے بڑے اقتصادی ملکوں کے گروپ ، جی بیس کے سربراہوں کا دو روزہ اجلاس جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں شروع ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ پہنچنے پر جرمن چانسلر نے گروپ بیس کے رہنماؤں کا استقبال کیا جس کے بعد اجلاس کا باضابطہ آغاز ہوا۔

انیس سو ننانوے میں قائم ہونے والے بڑےاقتصادی ملکوں کے گروپ، جی بیس کا یہ بیسواں اجلاس ہے۔
موسمیاتی تبدیلیاں، شام کا بحران، آزادانہ تجارت، شمالی کوریا کا بحران، پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے پروگرام پر عملدرآمد کا معاملہ، پناہگزینوں کا بحران اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، جی بیس کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
گروپ بیس میں دنیا کے انیس بڑے اقتصادی ممالک اور یورپی یونین شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169