5 جولائی 2017 - 12:19
سعودی وزیر خارجہ کو قطر کے خلاف افریقی ممالک کی حمایت نہ مل سکی

افریقہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا سر پتھر سے ٹکرا گیا سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو قطر کے خلاف افریقی ممالک کی حمایت نہ مل سکی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا سر پتھر سے ٹکرا گیا سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو قطر کے خلاف افریقی ممالک کی حمایت نہ مل سکی ۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایتھوپیا میں افریقی ممالک کے سربراہی اجلاس میں قطر کے خلاف افریقی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن بھر پور کوشش کے باوجود سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا سر پتھر سے ٹکرا گیا اور اسے افریقی ممالک کی حمایت نہ مل سکی۔ افریقہ کے 6 عرب ممالک نے سعودی عرب کے وزير خارجہ کو خالی ہاتھ واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے اور دادا گیری دکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169