اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید عمار حکیم نے کہا کہ داعش کے لیے عراق میں اب کوئی جگہ نہیں ہے اور اسلام کے سپاہیوں نے ملک کے تمام علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
انہوں نے اسلامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے علاقے کی خبروں کو مناسب کوریج دیئے جانے کی بھی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حامی ذرائع ابلاغ اپنے مفادات کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169