2 جولائی 2017 - 18:12
سرینگر؛ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں محفل اُنس با قرآن کی اختتامی تقریب

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محافل اُنس با قرآن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اُن تمام قاریان قرآن بالخصوص قاری سید کرار علی جعفری صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں متعدد مقامات پر رمضان المبارک کیلئے مخصوص محافل اُنس با قرآن کے پروگرام اختتام پذیر ہوئے۔ اس سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں تنظیم کی طرف سے جلسہ اختتامیہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عام لوگوں کے علاوہ پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں محافل اُنس با قرآن کیلئے متعین استاد قاری حجة الاسلام سید کرار علی جعفری بھی موجود تھے۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محافل اُنس با قرآن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اُن تمام قاریان قرآن بالخصوص قاری سید کرار علی جعفری صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ آغا صاحب نے پروگرام میں شرکت کرکے مختلف قرآنی کورسز کو مکمل کرنے والے طلاب و طالبات میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے اور اعلان کیا کہ عوامی دلچسپی و اشتیاق کو مدنظر رکھتے ہوئے محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ دیگر مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مذکورہ پروگرام کا آغاز نوگام سمبل سوناواری میں ہوچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲