28 جون 2017 - 15:55
یمنی فوج کے جوابی حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی دہشتگرد فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جاری جارحیت کے جواب میں صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کر کے کم از کم پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے میدی کے سواحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔

اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے تعز کےعلاقے ذہاب کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم دس یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے۔

منگل کی رات بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبے تعز میں وازعیہ کے علاقے پر حملہ کر کے رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عیدالفطر سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

.......

/169