اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جرمن کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے برلن پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس سفر میں جرمنی کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جرمنی کا دورہ مکمل کرکے اٹلی کا دورہ بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169