25 جون 2017 - 17:49
آل سعود ايران ميں دہشت گردوں كي حمايت كررہا ہے: نائب ايراني وزير خارجہ

اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب وزير خارجہ نے كہا ہے كہ سعودي عرب ايران كو غير مستحكم كرنے كے لئے ايران ميں دہشت گردوں اور انقلاب كے مخالف عناصر كي حمايت كررہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب وزير خارجہ نے كہا ہے كہ سعودي عرب ايران كو غير مستحكم كرنے كے لئے ايران ميں دہشت گردوں اور انقلاب كے مخالف عناصر كي حمايت كررہا ہے.

يہ بات حسين جابري انصاري نے ال احد نيوز ويب سائٹ سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ تہران ميں حاليہ دہشت گردوں كے حملوں سے قبل سعودي عرب كے ولي عہد محمد بن سلمان اور وزير خارجہ عادل الجبير نے ايران كے خلاف منفي بيانات دئيے تھے.

سعودي ولي عہد اور وزير دفاع نے دعوي كيا تھا كہ سعودي عرب ايران كو جنگ كے ذريعہ غير مستحكم كرے گا كيوں كہ ايران كو سزا دينے كي ضرورت ہے.

ايراني نائب وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ ہماري اطلاعات كے مطابق سعودي عرب ايراني انقلاب كے مخالف گروپوں كو ايران كے خلاف كاروائي كے لئے مدد فراہم كررہا ہے.

انہوں نے داعش كے ٹھكانوں پر ايران كے سپاہ پاسداران كے ميزائلوں كے حملے كے بارے ميں كہا كہ ايران كي سلامتي كو خطرات سے دوچار كرنے والے دہشت گردوں كو اسلامي جمہوريہ ايران منہ ٹور جواب دے گا.

انہوں نے كہا كہ بعض عرب ممالك نے گزشتہ سالوں سے سبق نہيں سيكھا ہے اس لئے دنيا كي سلامتي كو ان عرب ممالك كي پاليسيوں سے خطرہ لاحق ہے.

انہوں نے كہا كہ امريكا اور دوسرے مغربي ممالك دہشت گردوں كو ايك آلہ كار كے طور پر اپنے اھداف كے لئے استعمال كررہے ہيں.

ايران كے نائب وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ سعودي عرب خطرناك كھيل كھيل رہا ہے جس سے نہ صرف خطے كي سلامتي كو لاحق خطرہ ہوگا بلكہ خود سعودي عرب كو لپيٹ ميں لے لے گا.

انہوں نے كہا كہ ايران ايك جہوري اسلامي اور خودمختار ملك ہے اور كوئي بھي طاقت كو ان كي سلامتي كو خطرے ميں ڈالنے كي اجازت نہيں دے گا.

انہوں نے كہا كہ سعودي عرب نہ صرف دہشت گردي كي حمايت كررہا ہے بلكہ دہشت گردانہ سوچ كو فروغ دے رہا ہے جو كہ مسلم اور غير مسلم مملك كے لئے خطرے كا باعث ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲