اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران قطر کو روزانہ کی بنیادوں پر 1100 ٹن اشیاء خورد و نوش برآمد کررہا ہے.
جنوبي صوبہ بوشہر كے پورٹس اور ميري ٹائم آفس كے سربراہ نے كہا ہے كہ گزشتہ ايك ہفتے كے دوران ايران نے 5 ہزار ٹن اشياء خورد و نوش خليج فارس كے ملك قطر كو برآمد كي ہيں.
محمد مہدي بنچاري نے ارنا نمائندے كو بتايا كہ ايران كے جنوب ميں واقع صوبے بوشہر كي دوبندرگاہيں بولخير اور داير سے روزانہ 750 اور 350 ٹن اشياء خوردونوش قطر كي طرف روانہ ہو رہي ہيں.
انہوں نے كہا كہ سعودي عرب، متحدہ عرب امارات سميت بعض ديگر عرب ممالك كي طرف سے قطر كے خلاف اقتصادي پابندياں عائد ہونے كے بعد قطري حكومت نے ايران سے اپني غذائي برآمدات كو اضافہ كيا ہے.
انہوں نے كہا كہ قطر،ايران كي بوشہر بندرگاہ سے صرف 937 كلوميٹر فاصلے پر واقع ہے جس كي وجہ سے ايران اپني تجارتي كشتيوں كي مدد سے بہت كم وقت ميں قطر كے غذائي ضروريات كو پورا كرسكتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲