اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/رمضان المبارک کے خصوصی پروگرام کے تحت جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے اطراف و اکناف میں آغاز ماہ مبارک سے ہی محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ تنظیم کے کئی مراکز پر مقتدر قاریانِ قرآن کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں روزانہ محافل اُنس با قرآن کی مجالس آراستہ کی جارہی ہے۔ جہاں کئی معروف قاریاں کی رہنمائی میں سینکڑوں مو ¿منین قرآن خوانی کی سعادت سے سرفراز ہو رہے ہیں۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محافل اُنس با قرآن کے پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور خدمات انجام دینے والے قاری حضرات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی عظمت اور فضیلت کا سب سے نمایاں اور مسملہ پہلو اس ماہ مبارک میں قرآن کریم کا نزول ہے۔ نزول قرآن کے اس ماہ مقدس میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت، آیات قرآنی پر تفکر اور قرآنی احکامات پر عمل کرنے کا عزم تقاضائے ماہ رمضان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲