اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ( ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر سید سرفراز نقوی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس جمعتہ الوداع 27رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے لاہور میں جامعہ مسجد اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افرادمستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او سید سرفراز نقوی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر علی کاظمی لاہور ،جنرل سیکرٹری انصر مہدی راولپنڈی میں ، نسیم کربلائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سرگودھا میں ،قاسم شمسی ملتان میں ڈی جی خان ، زاد کشمیر میں خیام حسین نثارکاظمی گلگت پشاور میں نثار کاظم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نیئر جعفری خطاب کریں گے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس انشا اللہ روز مبین ثابت ہوگا آئی ایس او پاکستان،دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے سید سرفراز نقوی نے کہا یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے ۔تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲