15 جون 2017 - 16:13
کوئٹہ، یوم حضرت امام علی (ع) کے ماتمی جلوس کے روٹس کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

تفصیلات کیمطابق 15 جون کی رات کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ رضویہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ 16 جون کی رات کو علمدار روڈ سے ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی نچاری سے برآمد ہوگا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینی کلاں میں اختتام پذیر ہوگا، جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک حکم نامے کے مطابق یوم امام علی علیہ السلام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کے ضمن میں اے ڈی سی (جنرل) کی سربراہی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جو 14 سے 18 جون 2017ء تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔ کنٹرول روم کے فون نمبر 9202268۔ 9202193 اور 0321-8004494 ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 15 جون کی رات کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ رضویہ سے برآمد ہوگا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا، جبکہ 16 جون کی رات کو علمدار روڈ سے ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی نچاری سے برآمد ہوگا، جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینی کلاں میں اختتام پذیر ہوگا، جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

.......

/169