اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی بحریہ کے تعلقات عامہ کےمطابق، ایرانی بحریہ کے گروہ 47 کے دو جنگی بیڑے عمان کے سواحل پر تعینات کریگی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کی کمان میں گزشتہ روز بندرعباس سے عمان کے سواحل کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
یہ بحری بیڑے عمان کے سواحل پر لنگر انداز ہونے کے بعد بحر اوقیانوس کے شمال اور خلیج عدن پر بھی تعینات کئے جائیں گے۔
اس گروہ میں "البرز" نامی میزائل مار کرنے والا اور امدادی بیڑہ "بوشہر" شامل ہیں۔
ایرانی بحریہ کے 46ویں گروہ کے جنگی بیڑے بشمول "سبلان" اور "لاوان" رواں سال اپریل کے مہینے میں ایک مشن پر نکلے تھے جو آج اپنے ملک کے سواحل پر لنگر انداز ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲