8 جون 2017 - 11:47
اماراتی صدر کی جانب سے تہران کے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

متحدہ عرب امارات کے صدر 'شیخ خلیفہ بن زید النیہان' نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں تہران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

متحدہ عرب امارات کے صدر 'شیخ خلیفہ بن زید النیہان' نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں تہران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

الامارات نیوز ویب سائیٹ کے مطابق، خلیفہ بن زید النیہان نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کی سفاکانہ کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی.

انہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تہران حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعای کی.

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے دہشتگردی کے واقعات جس میں نہتے عوام اور معاشرے کی سلامتی کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کی مذمت کرتا ہے.

ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے گزشتہ روز تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں معصوم شہری اور سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے.

پارليمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے ميں واقع بانی عظيم اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی.

ایران کے ادارہ لیگل میڈیکل کے مطابق تہران کے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے.

احمد شجاعی نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ چار لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے.

فرانس کے خبررساں ادارے (اے ايف پی) کے مطابق، بدنام زمانہ داعش کی دہشتگرد تنظيم نے تہران ميں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲