اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل جیف سشنز نے بدھ کو دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روس کی مداخلت کی تحقیقات کے سلسلے میں ٹرمپ کے ساتھ کشیدگی کے بعد اپنا استعفی پیش کر دیا-
ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکی صدر اور اٹارنی جنرل کے درمیان شدید اختلافات، جیف سشنز کی جانب سے روس کے بارے میں تحقیقات سے انکار کرنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں-
امریکی کانگریس،اس ملک کے وزیر انصاف سے روسی سفیر سے ملاقات اور مذاکرات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے-
.......
/169