اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے فلسطین پر ناجائز صہیونی ریاست کے قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے سے فلسطینی عوام کو ناقابل تلافی انسانی نقصانات پہنچ گئے ہیں اور یہ سلسلہ فلسطینیوں کو حقوق کی وصولی کے لئے بڑی رکاوٹ ہے.
صہیونی قبضہ فلسطینیوں کو حقوق کی فراہمی میں اصل رکاوٹ ہے: آنتونیو گوترش
صہیونی اخبار ' یروشلم پوسٹ' کے مطابق؛ یہ بات 'آنتونیو گوترش' نے اپنے ایک بیان میں پیر کے روز عربوں کے خلاف 6 روزہ جنگ میں ناجائز صہیونی ریاست کی کامیابی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کہی.
انہوں نے علاقائی امن کی آئندہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے قبضے کا تسلسل فلسطینیوں کو اس پیغام کو اعلان کردیا جائے کہ ایک ملک کی تشکیل نہ ممکن اور یہ صرف اور صرف ایک خواب کی حد تک ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے، صہیونیوں کے لیے اس پیغام کا حامل ہوگا کہ اس کی سب امنگوں کا تحقق خطے میں قیام امن اور استحکام اور اسرائیل کی منظوری کو تسلیم کرنے کے حوالے سے نا ممکن ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی فلسطینیوں کے مسلم حقوق کے حصول اور پائیدار امن کی بنیادیں کے قیام کرنے کا واحد راستہ، اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے علاقوں کے قبضے کا خاتمہ دینا اور اسرائیلی اور فلسطینی شانہ بشانہ دو ریاستوں کی تشکیل کے لیے مذاکرات کو مثبت نتیجے پر پہنچنا ہے.
انہوں نے کہا کہ فی الحال اس مقصد کو منسوخ کرنے کے وقت نہیں ہے بلکہ دونوں ریاستوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق موجودہ مسائل کے حل کے لیے براہ راست بات چیت اور امن مذاکرات کرنا ناگزیر ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲