اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے بانی اسلامی انقلاب کی 28ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کے وقار اور اعلی درجے کی شخصیت کو بلند رکھنے کے لئے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے.
یہ بات آیت اللہ 'احمد جنتی' نے ہفتہ کے روز بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی.
انہوں نے امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایرانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی انقلاب کی برسی کے حوالے سے ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقاریب میں بھرپور شرکت کریں.
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی (رح) کی عظیم شخصیت دنیا میں مثالی ہے اور جسے جسے ان وقت گزرتا جارہا ہے ہمیں ان کی شخصیت اور خدمات کے اہم پہلو نظر آنے لگے ہیں.
آیت اللہ جنتی نے مزید کہا کہ امام خمینی (رح) مظلوموں اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لئے لڑے، آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد وطن عزیز میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یقینا امام خمینی (رح) کی شخصیت کو زندہ رکھنا اور ان کی وقار و بلند رکھنا ہے تو سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دئے ہوئے راستے میں چلنے کی ضرورت ہے جس کا مقصد عالمی سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے.
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ بانی انقلاب کی برسی کے موقع پر ماہرین اسمبلی حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲