3 جون 2017 - 12:43
قم میں رہبر معظم کی طرف سے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی منائی جائے گی

خبرگان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ قم میں آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی منائي جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خبرگان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی منائي جائے گی۔ اس مراسم ميں مراجع عظام، علماء و فضلا اور عوام کے مخۃلف طبقات شرکت کرکے اپنے محبوب قائد اور بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔یہ مراسم مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے چھ بجے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں منعقد ہوگی ۔

.......

/169