2 جون 2017 - 12:45
بیت المقدس کے تئیں عالمی برادری مجرمانہ غفلت کی شکار ہے

اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ’’عزت الرشق‘‘ نے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم دنیا بیت المقدس کے خلاف جاری اسرائیلی انتقامی سیاست کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تحریک مقاومت حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں پرعالمی برادری، عالم اسلام اور عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری بیت المقدس کے خلاف صہیونی ریاست کے مکروہ عزائم اور بخارآلود سازشوں کو روکنے میں مجرمانہ غلفت، لاپرواہی اور خاموشی کی مرتکب ہے۔

اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ’’عزت الرشق‘‘ نے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم دنیا بیت المقدس کے خلاف جاری اسرائیلی انتقامی سیاست کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرات کی تمام ذمہ داری تمام مسلمان حکومتوں اور مسلم امہ کے ایک ایک فرد پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے ایک منظم پالیسی کے تحت بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں اور ایسے میں عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کی خاموشی دانستہ لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا شکار ہے کیونکہ  عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کے نتیجے میں صہیونی ریاست کو اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے فلسطینی قوم بالخصوص سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ آج جمعہ کو اسرائیلی جرائم اور یہودی آباد کاری کے خلاف یوم الغضب مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

عزت الرشق نے مزید  کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے عرب، مسلمان ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ذرائع ابلاغ کے ذریعے مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین بھر میں آج جمعہ کو فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف ’یوم الغضب‘ منایا جا رہا ہے فلسطینی شہری آج جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲