اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید سلمان سامانی نے اعلان کیا ہے کہ گارڈین کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کی توثیق اور تائید کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ گارڈین کونسل نے ایک خط میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کی تائید اور توثیق کردی ہے۔
ادھر گارڈین کونسل کے ترجمان نے بھی نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گارڈین کونسل نے انتخابات کے بارے میں شکایات کا متعدد جلسات میں جائزہ لیا اور تحقیقات کے لئے اپنی ٹیمیں بھی متعلقہ جگہوں پر روانہ کیں اور اپنےتمام وسائل سے بھر پور استفادہ کیا لیکن کوئي ایسی شکایت موصول نہیں ہوئی جو انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوسکے لہذا گارڈین کونسل نے تحقیقات کے بعد بارہويں صدارتی انتخابات کی توثیق کا خط وزارت داخلہ کو ارسال کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169