29 مئی 2017 - 20:16
ماہ رمبارک میں بھی العوامیہ کے شیعوں پر آل سعود کے فوجیوں کے حملے جاری

آل سعود کے فوجیوں نے ماہ رمضان میں بھی الشرقیہ علاقے کے شیعوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر العوامیہ کے المرواح محلے پر حملے کئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق العوامیہ کا علاقہ گذشتہ انیس دنوں سے آل سعود کے فوجیوں کے محاصرے میں ہے اور علاقے کے باشندوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے جب کہ ان کے رہائشی مکانات کو ڈھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے ماہ رمضان المبارک میں بھی العوامیہ کے المرواح محلے کے گھروں پر حملے کئے ہیں - آل سعود کے فوجیوں نے گذشتہ روز بھی نیپام بم سمیت مختلف ممنوعہ ہتھیاروں سے اس علاقے کے لوگوں کےگھروں کو نشانہ بنایا تھا اور کئی افراد کو زخمی کردیا تھا-

.......

/169