اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ الظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی جیلوں میں موجود غیرارادی جرائم کے ساڑھے 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے 85 ہزار ڈالر کی مالی امداد دے دی.
تفصیلات کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی غیرارادی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں موجود بعض ایرانی قیدیوں کے لئے خصوصی مالی امداد کا اعلان کردیا.
دریں اثناء صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے غیرارادی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کے لئے 73 ہزار ڈالر کی مالی امداد بھی دے دی.
ایرانی حکومت اور عدلیہ کی جانب سے بھی قیدیوں کی رہائی کے لئے 13 ہزار ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کردیا.
ایرانی عوام بھی جیلوں میں ان قیدیوں رہائی کے لئے مالی امداد کا انتظام کرتے ہیں جو جرم کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲