اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسقط تہران تعلقات صداقت ، دوستی اور تعاون پر استوار ہیں اور ایران اور عمان کے درمیان اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی اتفاق نظر پایا جاتا ہے- یوسف بن علوی نے بحران یمن کے بارے میں کہا کہ عمان، یمن میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہا ہے- عمان کے وزیرخارجہ نے مسقط کے خلاف اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمان نے اپنی سرزمین سے ایرانی ہتھیار یمن جانے کی اجازت دے رکھی ہے - یوسف بن علوی نے کہا کہ بعض لوگ اس طرح کے بے بنیاد الزامات سے اپنے ذاتی مفادات پورے کر نے کی کوشش کررہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169