27 مئی 2017 - 16:58
صدر روحانی کا اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام رمضان مبارک پیغامات

مسلم ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا اس مہنے کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکے امن اور بھائی چارے کا درس کو فروغ دینا چاہئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کو اپنے پیغامات میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں اسلام کے پُرامن او روشن چہرے کو اُجاگر کرتے ہوئے اسلام فوبیا اور دشمنون کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا.

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے خط میں کہی.

مسلم ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا اس مہنے کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکے امن اور بھائی چارے کا درس کو فروغ دینا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ رمضان کریم مسلم امہ کے لئے صبر اور برداشت کا مہینہ ہے اسی لئے ہمیں چاہئے یکہجتی اور قریبی تعاون سے مسلم امہ کے درمیان بھائی چارہ اور امن کو مزید بڑھادیں.

موجودہ عالمی اور علاقائی بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ مسلمان بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے سے تشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں.

صدر حسن روحانی نے اس موقع پر مسلم امہ کے سربراہان اور اقوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲