26 مئی 2017 - 12:23
برطانوي وزيراعظم كي ڈاكٹر روحاني كو صدارتي انتخابات ميں كاميابي پر مباركباد

ايران كے 12ويں صدارتي انتخابات ميں صدر حسن روحاني كي دوبارہ كاميابي پر يورپي ليڈران كي طرف سے جاري تہنييتي پيغامات كا سلسلہ جاري ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران كے 12ويں صدارتي انتخابات ميں صدر حسن روحاني كي دوبارہ كاميابي پر يورپي ليڈران كي طرف سے جاري تہنييتي پيغامات كا سلسلہ جاري ہے.

برطانيہ كي وزير اعظم ٹريزا مے نے اپنے ايك پيغام ميں ڈاكٹر روحاني كو دوسري بار كاميبابي پر مباركباد ديتے ہوئے كہا ہے كہ برطانيہ ايران كے ساتھ اچھے اور تعميري روابط كے لئے بہت اہميت ديتا ہے.

انہوں نے كہا كہ برطانيہ مشتركہ مفادات كے تحت اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ باہمي روابط كو بڑھانا چاہتا ہے.

اس سے پہلے يونان كے وزير اعظم اور آسٹريا اور سوئٹزر لينڈ كے صدور نے بھي اپنے پيغامات ميں صدر حسن روحاني كي صدارتي انتخابات ميں كاميابي پر مباركباد كے پيغامات دئيے ہيں.

گزشتہ جمعے كو ايران ميں صدارتي انتخابات ميں صدر روحاني نے اپنے حريفوں كو شكست ديتے ہوئے 23 ملين سے زائد ووٹوں كو اپنے نام كر كے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني نے كل 57 فيصد ووٹ حاصل كئے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲