اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے علاقے الدراز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، بحرینی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے دسیوں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر گھیرا ڈال رکھا ہے اور پورے شہر میں لوگوں کی نقل و حرکت واچ کیا جا رہا ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے الدراز علاقے اور شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد سے اب تک اس علاقے کو اپنے محاصرے میں رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت کے اہلکاروں نے منگل کی صبح کو آیت اللہ کے گھر کے اطراف میں موجود محافظ نوجوانوں پر دھاوا بول کر پانچ نوجوانوں کو شہید اور دسیوں کو زخمی کیا جبکہ بہت ساروں کو گرفتار کر لیا اس حملے کے بعد سے اس علاقے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ان کی معمول کی زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے۔




