اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہسپانوی-ایرانی کنسورشیم کمپنی کے ساتھ ساڑھے پانچ کروڑ یورو کے تیل معاہدے پر دستخط کردئے جس کے تحت سی آر اے (CRA) پائپ کی تیاری میں مشترکہ تعاون کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق، یہ معاہدہ ایران کی قومی تیل کمپنی، ہسپانوی توباچک کمپنی (TUBACEX) اور ایران کی اصفہان سٹیل کمپنی کے درمیان طے پا گیا.
اس تقریب میں ایرانی وزیر تیل بیژن زنگنہ، قومی تیل کمپنی کے سربراہ علی کاردر اور ہسپانوی-ایرانی کنسورشیم کمپنیوں کے اعلی حکام شریک تھے.
اس معاہدے کے تحت ایران اور ہسپانوی کمپنی 600 کلومیٹر سی آر اے تیل پائپ لائن بنانے کے لئے مشترکہ تعاون کریں گے اس کے علاوہ اس پائپ لائن کی پیدوار کی ٹیکنالوجی کو بھی ایران منتقل کردیا جائے گا.
ایران اور سپین کے ساتھ اس قرار داد پر تعاون کے خاتمے کے بعد ایران جلد مستقبل میں سی آر اے پائپ لائنوں کی صنعت میں خودکفیل ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲