اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار 'سید مصطفی میرسلیم' نے منتخب صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور ایران کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.
ایران کے صدارتی امیدوار کا صدر روحانی اور نئی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار
تفصیلات کے مطابق، ایران کی اسلامی اتحاد جماعت کے نائب سربراہ سید مصطفی میرسلیم سے ڈاکٹر حسن روحانی کے نام ایک خط میں ان کو ایک بار پھر دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے اس خطے میں ایرانی عوام کی خدمت اور ان کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صدر روحانی کی قیادت میں نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں.
حسن روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲