اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مجلس عاملہ کا دوسرا اہم 2 روزہ اجلاس مرکزی صدر ثابت علی ساجدی کی زیر صدارت اندرون سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں منقعد ہوا، اجلاس میں خصوصی شرکت چئیرمین تحریک انجئیر سید حسین موسوی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثابت علی ساجدی نے کہا کہ تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی مجلس عاملہ ہے، جس سے تنظیم کے اندر منظم کام ہوتا ہے، اس فورم کی افادیت ہی تنظیم کی افادیت ہے، اس فورم میں شامل تمام ذمہ داران خوش نصیب ہیں کہ وہ اس اعلیٰ مقدس ایوان کے رکن ہیں۔ اجلاس میں مرکز، ڈویژنز اور اضلاع کی شعبہ جاتی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئیں، جبکہ آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی بنایا گیا۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے سید حسین موسوی نے کہا کہ تنظیم ایک منظم پلیٹ فارم ہوتا ہے کسی بھی مقصد پر کام کرنے کا، یہی تنظیمیں ملک اور ملت کی تقدیر بدلتی ہیں، ملت جعفریہ کیلئے پاکستان میں نظریاتی تربیت کی اشد ضرورت ہے، فرسودہ رسومات اور جمود کا شکار تبلیغی کام کو تیز کرنے کیلئے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169