23 مئی 2017 - 17:07
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملے کے خلاف ایرانی وزیر خارجہ کا رد عمل

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم اور تشدد سے تعبیر کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم اور تشدد سے تعبیر کیا اور کہا ہے کہ ریاض میں امریکی صدر کے اپنے چیلوں کے ساتھ دوستی کے ڈرامے کا سب سے پہلا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بحرین میں پرامن مظاہرہ کرنے والے مظلوم عوام پر امریکی پٹھو حکومت آل خلیفہ نے خونی حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے آج بحرین کے علاقے الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے ان کے حامیوں میں سے ایک کو شہید جبکہ دسیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ یوسف ربیع نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کو گھر کے اندر نظر بند کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲