اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ بہادر آباد میں بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پو لیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں کچھ عرصے سے قائم امن کو دہشت گرد عناصر سبور ثار کر نا چاہتے ہیں بہادر آباد میں دن دھاڑے پو لیس افسران کو اس طرح قتل کر دینا حکومت اور ریاستی ادروں کے لئے سوالیہ نشان ہے کراچی میں اتنی سیکیورٹی کے باوجود اور روزانہ کی بنیادوں پر شہر بھر میں ٹارگٹڈ آپریشن اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد عوام میں ایک بار پھر ان واقعات سے خوف کی فضاء پائی جارہی ہے دہشت گرد ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جو اُن کی بھول ہے ہم حکومت سندھ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲